لاکھوں مالیت کے آئی فون میں بڑی خرابی کا انکشاف، خریداروں نے سر پکڑ لیے
ویب ڈیسک
|
26 Sep 2024
ایپل کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے آئی فون 16 کی سیزیز کے فلیگ شپ ہینڈ سیٹس میں بڑی خرابی کا انکشاف ہوا ہے۔
حال ہی میں متعارف کرائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فون 16 کو خریدنے والے اب پریشان ہیں کیونکہ آپریٹننگ سسٹم میں ایسا نقص سامنے آیا کہ صارفین سر پکڑ کر رہ گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں آئی فون پری آرڈر ڈلیوری ہوئیں وہاں کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ نئے ماڈلز کے سیٹ چلتے چلتے ہینگ یعنی کے اٹک جاتے ہیں اور پھر آپریٹنگ سسٹم کام نہیں کرتا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اگر موبائل پر موجود کیمرے کے بٹن کو دبایا جائے تو پھر اسکرین رُک جاتی ہے۔کیمرا بٹن کے قریب کا حصہ دبانے سے تمام قسم کے ٹیپس، سوائپس اور اسکرین پر کیے جانے والے دیگر امور وقتی طور پر رک جاتے ہیں۔
جو ممکنہ طور پر آئی او ایس میں پیش کیے جانے والے ریجیکشن الگوردم کا ضرورت سے زیادہ حساس ہونے کیوجہ سے ہوسکتا ہے۔
Comments
0 comment