لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملے، بیشتر آپریشنز منسوخ
ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جانے لگا ہے۔
Webdesk
|
5 Jun 2024
برطانیہ کے متعدد اسپتالوں پر سائبر حملوں کے باعث متعدد آپریشنز منسوخ کردیے گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جانے لگا ہے۔
سائبر حملوں سے متعلقہ اسپتالوں میں خصوصا خون کی منتقلی اور ٹیسٹ کے نتائج کا نظام متاثر ہوا۔ سائبر حملوں سے متاثرہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز پر اثر پڑا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ سروس جرنل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والوں کا مقصد پیسوں کا حصول ہے۔
Comments
0 comment