معصوم سی گلہریاں بھی گوشت خور بن گئیں، خوفناک انکشاف

معصوم سی گلہریاں بھی گوشت خور بن گئیں، خوفناک انکشاف

یہ انکشاف امریکا کے ماہرین نے ایک مطالعے کے بعد کیا
معصوم سی گلہریاں بھی گوشت خور بن گئیں، خوفناک انکشاف

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2024

امریکی ریاست میں موجود گوشت اور آدم خور گلہریوں کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقاتی ماہرین نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پہلی بار امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گوشت خور گلہریاں نظر آئیں ہیں جبکہ وہ اگر کری دار میرے یا اناج بھی کھاتی دکھائی دی ہیں۔

جرنل آف ایتھولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق گلہری موقع پرست ہمہ خور ہو سکتی ہیں یعنی ہر قسم کی خوراک کھانے والی ہوسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے سائنسدانوں نے جون اور جولائی 2024 کے دوران گلہریوں کے 74 معاملات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پایا کہ 42 فیصد سے زیادہ گلہریوں کو چھوٹے چوہوں کا شکار کرتے اور کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!