ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین کی پیشگوئی سامنے آگئی

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین کی پیشگوئی سامنے آگئی

ماہرین کے مطابق جمعے کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے
ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین کی پیشگوئی سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2025

اسلامی سال کے دوسرے مہینے ماہ صفر المظفر کا چاند سے متعلق ماہرین نے بڑی پیشگوئی کردی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ماہ صفر1447 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے اور اس کے آج نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

خلائی وبالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن(سپارکو) نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ صفر 1447 ہجری کا نیا چاند 25 جولائی کی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12بج کر 11منٹ پرپیدا ہوگیا ہے۔

آج(جمعے)کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریبا 19گھنٹے 31منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب کادرمیانی وقفہ 43 منٹ متوقع ہے۔

سپارکو کے مطابق فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون کی صورتحال کے پیش نظر جمعے کی شام کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں جس کے پیش نظر یکم صفر1447ہجری کا آغاز27جولائی کومتوقع ہے،۔

اند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائےگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!