مارک زکر برگ کی شرٹ پر لکھے جملے نے ہنگامہ کھڑا کردیا

مارک زکر برگ کی شرٹ پر لکھے جملے نے ہنگامہ کھڑا کردیا

امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل پیج پر شائع کی جانے والی تصاویر نے تونس میں سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔
مارک زکر برگ کی شرٹ پر لکھے جملے نے ہنگامہ کھڑا کردیا

Webdesk

|

16 May 2024

نیویارک: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر جو شرٹ پہنی تھی وہ جشن کی بجائے غصے کا سبب بن جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل پیج پر شائع کی جانے والی تصاویر نے تونس میں سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

ان تصاویر میں مارک زکر برگ نے جو شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا گیا ایک جملہ وجہ تنازع بنا۔

زکربرگ  مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ نظر آئے اور انہوں نے ایک سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لاطینی زبان میں "Est Delenda Carthago " لکھا۔ اس عبارت کا مطلب تھا کہ کارتھیج کو تباہ کرنا ضروری ہے۔

اگرچہ یہ رومن ریپبلک کے ایک مشہور سیاست دان کیٹو دی ایلڈر کا ایک لاطینی بیاناتی جملہ ہے لیکن ناقدین نے اسے دوسرے زاویے سے دیکھا ہے۔

اس حوالے سے دفاع کرنے والوں اور حملہ آوروں کے درمیان رائے تقسیم ہوگئی۔ کچھ نے اسے تیونس کے لوگوں کے لیے اشتعال انگیزی سمجھا اور کہا سالگرہ خوشی اور چھٹیاں منانے کا موقع ہے ناکہ تباہی اور توڑ پھوڑ کے دعوے کرنے کا۔

 دوسرے افراد نے اس بنیاد پر اس کی اہمیت کو کم کر دیا کہ یہ ایک جملہ ہے جو مغرب میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!