مسک نے ایچ 1 بی ویزا پروگرام بند کرنا نقصان دہ قرار دیدیا

مسک نے ایچ 1 بی ویزا پروگرام بند کرنا نقصان دہ قرار دیدیا

ایلون مسک نے کہا کہ ہنر افراد نے امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے
مسک نے ایچ 1 بی ویزا پروگرام بند کرنا نقصان دہ قرار دیدیا

Webdesk

|

1 Dec 2025

نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایچ 1 بی ویزا پروگرام بند کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران انہوں نے ایچ 1 بی ویزا، اعلی ہنر مند افراد کے لیے امیگریشن پالیسی اور امریکی سرحدی کنٹرول کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ امریکا کو ایچ 1 بی ویزا پروگرام بند نہیں کرنا چاہیے۔

ایلون مسک نے کہا کہ ہنر افراد نے امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ امریکا کو قابل اور ہنر مند غیر ملکی افراد سے بے حد فائدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ 1 بی ویزا پروگرام بند کرنا بہت برا فیصلہ ہوگا، انہوں نے اعتراف کیا کہ مذکورہ ویزا پروگرام کے غلط استعمال سے متعلق کچھ خدشات ضرور موجود ہیں، لیکن مسئلے کا حل اس پروگرام کو ختم کرنا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس نظریے سے متفق نہیں ہوں کہ ایچ 1 بی ویزا پروگرام بند کر دیا جائے، حقیقتا یہ بہت برا عمل ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!