موبائل فونز پر اضافی ٹیکس ، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز پھٹ پڑے

موبائل فونز پر اضافی ٹیکس ، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز پھٹ پڑے

کراچی کے الیکٹرانکس ڈیلرز نے موبائل فونز پر اضافی ٹیکس کو مسترد کردیا۔
موبائل فونز پر اضافی ٹیکس ، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز پھٹ پڑے

Webdesk

|

2 Jul 2024

کراچی:  بجٹ میں موبائل فونز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز پھٹ پڑے اور کہا افراطِ زر بڑھنے کے ساتھ عوام پر بوجھ آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے الیکٹرانکس ڈیلرز نے موبائل فونز پر اضافی ٹیکس کو مسترد کردیا۔

 کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام نے کہا کہ ٹیکس لگنے سے کاروبار متاثر ہوگا، افراطِ زر بڑھے گا اور عوام پر بوجھ آئے گا۔

منہاج گلفام کا مارکیٹ کے باہر شدید ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا کہ ایشیا کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ کو خطرے میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی گئی اور یہ بھی دعوی کیا کہ پارکنگ مافیا بہت منظم ہے جو بھتہ بھی دیتے ہیں اور خود ہی موٹرسائیکلیں بھی چوری کرواتے ہیں ۔

ایسوسی ایشن حکام نے کہا کہ حکومت اور وزارت خزانہ بجٹ سے قبل کاروباری برادری سے کوئی مشاورت نہیں کرتی۔یاد رہے مالی سال 2024-25 کیلئے فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق ہوگیا ہے ۔

 جس میں فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔فنانس بل 2024 کے تحت موبائل فون کی خریداری پر بھی 18 تا 25 فی صد تک جی ایس ٹی عائد کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!