انسانی دماغ میں وائرلیس برین چپ نصب کرنے کا کامیاب تجربہ

انسانی دماغ میں وائرلیس برین چپ نصب کرنے کا کامیاب تجربہ

نیورا لنک کی بنائی ہوئی چپ کو کامیابی سے انسانی دماغ میں نصب کیا گیا
انسانی دماغ میں وائرلیس برین چپ نصب کرنے کا کامیاب تجربہ

Webdesk

|

2 Feb 2024

ٹیسلا اور ایکس سمیت دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی کمپنی نیورا لنک نے پہلی مرتبہ  یہ سنگ میل عبور کیا۔

ایلون مسک نے ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ پہلے انسان میں نیورا لنک کا برین چپ امپلانٹ کردیا گیا ہے اور مریض اب ٹھیک ہورہا ہے۔

اس چپ کی مدد سے لوگ اپنے خیالات کے ذریعے موبائل فون، کمپیوٹر سمیت تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کو کنٹرول کرسکیں گے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ابتداء میں یہ چپ ہاتھوں پیروں کو استعمال کرنے سے معذور افراد کے دماغ میں نصب کی جائے گی۔

امریکی اسٹارٹ اپ ’نیورا لنک‘ کے قیام کا مقصد ایسی کمپیوٹرائزڈ چپس کی مدد سے انسانی دماغ اور جسم  کو بیماریوں سے بچانا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!