انٹرنیٹ کی رفتار اور سوشل میڈیا کا مسئلہ دو ہفتے میں حل کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ دو ہفتوں میں حل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان کمیٹی نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن ہونے کا معاملہ اٹھا دیا۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے بزنس متاثر ہورہا ہے۔ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی تصدیق کی اور کہاکہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل آیا ہے، یہ کوئی تکنیکی مسئلہ حل ہوسکتا ہے جو جلد حل کرلیا جائے گا۔
کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سلو ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments
0 comment