انٹرنیٹ اور سم کے بغیر بھی میسج بھیجنا ممکن، نئی ایپ نے انقلاب برپا کردیا

انٹرنیٹ اور سم کے بغیر بھی میسج بھیجنا ممکن، نئی ایپ نے انقلاب برپا کردیا

اس ایپ کو بلیوٹوتھ کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے
انٹرنیٹ اور سم کے بغیر بھی میسج بھیجنا ممکن، نئی ایپ نے انقلاب برپا کردیا

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2025

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس قدر تیزی سے ترقی ہورہی ہے کہ اب ایک ایسی ایب بھی بنالی گئی ہے جو بغیر انٹرنیٹ اور سم کے میسج آپ کے دوست تک پہنچا دے گی۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا ہو رہا ہے! یہ کوئی اور نہیں بلکہ ’’بٹ چیٹ‘‘ نامی ایپ کررہی ہے جس نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔

یہ ایپ انٹرنیٹ، سم کارڈ یا فون نمبر کے بغیر پیغام رسانی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ جلد ہی عام صارفین کے لیے ہوگی، جو رابطوں کو بالکل نئے انداز میں آسان بنائے گی۔

بٹ چیٹ ایک جدید، غیر مرکزی (Decentralized) پیغام رسانی ایپ ہے جو بلوٹوتھ لو انرجی (BLE) میش نیٹ ورک کا استعمال کرتی ہے۔

یہ ایپ انٹرنیٹ یا سیلولر نیٹ ورک کے بغیر کام کرتی ہے۔ صارفین اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے بلوٹوتھ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں، چاہے وہ ایسی جگہ پر ہوں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔

یہ ایپ بلوٹوتھ میش نیٹ ورک کے ذریعے پیغامات کو ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس تک منتقل کرتی ہے۔ اگر کوئی صارف براہ راست رینج میں نہ ہو، تو پیغام دوسرے قریبی ڈیوائسز کے ذریعے ہاپس (Hops) کر کے اپنی منزل تک پہنچتا ہے، جو 300 میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق تمام پیغامات X25519 کی ایکسچینج اور AES-256-GCM انکرپشن کے ساتھ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یعنی پیغامات صرف بھیجنے والے اور وصول کرنے والے ہی پڑھ سکتے ہیں، درمیان میں موجود ڈیوائسز بھی انہیں ڈی کریپٹ نہیں کر سکتیں۔

اس ایپ کے لیے کسی فون نمبر، ای میل یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔ صارفین خود بخود بننے والے عارضی شناخت (Random Peer IDs) کے ساتھ گمنام رہتے ہیں۔

اگر وصول کنندہ آف لائن ہو، تو پیغام قریبی ڈیوائسز پر کیش ہوتا ہے اور جیسے ہی وہ رینج میں آتا ہے، پیغام خود بخود ڈیلیور ہو جاتا ہے۔

گروپ چیٹس اور چینلز: صارفین ’’#‘‘ سے شروع ہونے والے چینلز بنا سکتے ہیں، جو پاس ورڈ سے محفوظ ہو سکتے ہیں۔ یہ فیچر گروپ گفتگو کے لیے مثالی ہیں۔

بٹ چیٹ مکمل طور پر اوپن سورس ہے اور اس کا کوڈ GitHub پر موجود ہے، جو ڈیولپرز کو اسے بہتر بنانے کی دعوت دیتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!