پاکستان میں آج چاند کے زمین کے قریب تر آنے کا نظارہ دیکھا جاسکے گا

پاکستان میں آج چاند کے زمین کے قریب تر آنے کا نظارہ دیکھا جاسکے گا

پاکستان میں یہ نظارہ رات 11 بج کر 26 منٹ پر ہوگا
پاکستان میں آج چاند کے زمین کے قریب تر آنے کا نظارہ دیکھا جاسکے گا

ویب ڈیسک

|

19 Aug 2024

فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں آج(پیر)رات 11:26 سپر بلیو مون وقوع پزیر ہوگا جسکا نظارہ انسانی آنکھ سے بھی کیا جاسکے گا۔

یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب ”سپرمون“ اور ”بلیو مون“ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پربیک وقت رونما ہوتے ہیں۔

سپر مون سے مراد ہے کہ جب چاند اپنے مدار میں زمین سے تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پرآجاتا ہے۔

غیرمعمولی فلکیاتی عمل کی وجہ سے چاند ایک اوسطا کامل مہتاب سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

آج کے بعد سپرمون/ بلیومون کا مشاہدہ لگ بھگ 13 سال بعد سن 2037 میں ہوگا۔ سپارکو حکام کے مطابق آج(پیر)رات 11:26 پر پاکستان میں سپر بلو مون وقوع پزیر ہوگا،اپنی نوعیت کا یہ منفرد فلکیاتی عمل اس وقت ہوتا ہے جب ”سپرمون“ اور ”بلیو مون“ کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پربیک وقت رونما ہوتے ہیں،۔

”سپر بلیو مون“ دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے۔

سپر مون سے کیا مراد ہے؟

سپر مون سے مراد ہے کہ جب چاند اپنے مدار میں زمین سے تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پرآجاتا ہے،جس کی وجہ سے چاند ایک اوسطا کامل مہتاب سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے ۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ اس سال 2024 کا پہلا سپرمون ہے جبکہ اگلے تین سپر مون 18 ستمبر 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو آسمان پر نظر آئیں گے۔

بلیوں مون کیا ہے؟

اسی طرح بلیو مون سے مراد کسی ایک ہی موسم میں چارکامل مہتاب کا نظر انا ہےجو کہ ایک بہت ہی نایاب مظہر ہے ۔

بلیو مون کی اصطلاح چاند کے لیے اسی وقت استعمال کی جاتی ہے جب ایک ہی موسم میں چار بار کامل مہتاب کا ظہور ہو جائے،آج کا سپر بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے،بلیو مون بہت ہی نایاب مشاہدے ہوتے ہیں جو دو سے تین سال کے عرصے کے دوران ظہور ہوتے ہیں, جو ان کے نایاب ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

سپر مون اور بلیو مون کا امتزاج اس وجہ سے بھی غیر معمولی سمجھے جاتے ہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں،یہ وقفہ 20 سال پر بھی محیط ہو سکتا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037 تک نہیں آئے گا،جس کی وجہ سے پیر کا آج کے فلکیاتی مشاہدے پر نظر رکھنے والوں کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!