پاکستان میں اسٹار لنک کی سروس کب شروع ہوگی؟ حکومت نے بتادیا

ویب ڈیسک
|
4 Feb 2025
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) و ٹیلی کام کمیٹی کو منگل کے روز بتایا گیا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک پاکستان میں آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنی خدمات کا آغاز کر دے گی۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسٹار لنک کی سروسز ممکنہ طور پر چھ ماہ میں پاکستان میں شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں لائسنس کے لیے درخواست دی تھی، لیکن اس وقت حکام کے پاس اسے پراسیس کرنے کے لیے ضروری فریم ورک موجود نہیں تھا۔
انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ منظوری میں چند مزید ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس خبر سے ملک میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور معیار میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹار لنک ایک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ہے جو دنیا کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ پہنچانے کا وعدہ کرتی ہے۔
Comments
0 comment