پاکستان اور جاپان کے کے درمیان ٹیکنالوجی معاہدہ طے

ویب ڈیسک
|
11 Apr 2025
پاکستان اور جاپان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی محترمہ شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔ زارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق جاپان کے سفیر ہِی اکاماتسو شویتسی نےوزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے اہم ملاقات کی اس۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا پاکستان اور جاپان نے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور جاپان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں انسانی وسائل کی ترقی، مصنوعی ذہانت، تعلیم، تربیت، اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پر تفصیلی بات چیت کی گئی دونوں فریقین نے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لیے مشترکہ اقدامات اور تعلیم،تحقیق اور جدید ہنر کے فروغ پر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور جاپانی سفیر کے درمیان آئی سی ٹی،مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل گورننس میں تربیتی پروگرامز کے آغاز پر بھی گفتگو ہوئی۔
جاپانی سفیر نے پاکستان میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں دونوں ممالک نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments
0 comment