پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلیے خوشخبری، بڑا مسئلہ حل کرنے کا دعوی

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلیے خوشخبری، بڑا مسئلہ حل کرنے کا دعوی

سب میرین کی خرابی دور کر کے انٹرنیٹ سروس کی سست روی کو ختم کردیا گیا ہے، اعلامیہ
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلیے خوشخبری، بڑا مسئلہ حل کرنے کا دعوی

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2025

سب میرین کیبل اے اے ای-1 کو مکمل بحال کردیا گیا جس کے بعد انٹرنیٹ کی سروس یا رفتار کمی کی شکایت ختم کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ اے ای 1 کی مکمل بحالی کردی گئی۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق ادارے نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ وقت میں حل کردیا۔ 

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔ 

میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی۔ پی ٹی سی ایل کا اپنے صارفین کے صبر اور تعاون کے لیے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!