Samsung Galaxy earbuds کے پھٹنے سے قوت سماعت ضائع ہونے کا انکشاف
Webdesk
|
25 Sep 2024
ترکی میں ایک پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ گلیکسی بڈز ایف ای ایئربڈز کا ایک جوڑا پھٹ گیا جس سے اس کی گرل فرینڈ کی قوت سماعت ضائع ہوگئی۔
مبینہ واقعے نے بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے اور بلوٹوتھ ڈیوائسز کی حفاظت پر سوالات اٹھائے ہیں۔
سام سنگ کے ترک کمیونٹی فورم پر ایک پوسٹ کے مطابق، صارف نے Galaxy Buds FE کو اپنے Galaxy S23 Ultra کے ساتھ لگانے کے لئے خریدا۔
اس دوران اس کی گرل فرینڈ نے حیران کن تجربے کا مشاہدہ کیا، ائیر بڈز میں سے ایک مبینہ طور پر اس وقت پھٹ گیا جب وہ اسے پہن رہی تھی، جس کے نتیجے میں اس کی سماعت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
صارف خراب شدہ ایئربڈز کو اڈانا میں سام سنگ سروس سینٹر لے گیا، جہاں عملہ شروع میں معذرت خواہ دکھائی دیا۔ساتھ ہی سام سنگ نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر اسی ماڈل کو تبدیل کرنے کی پیشکش کی ۔
صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس دستاویزات، بشمول رسید، تصاویر اور میڈیکل ریکارڈ موجود ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس کی گرل فرینڈ کی سماعت ایئر بڈز کے پھٹنے سے متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وائرلیس ہیڈ فون کی وجہ سے شدید زخمی ہونے کا یہ پہلا رپورٹ شدہ واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ناقص ڈیزائن سے وابستہ ممکنہ خطرات کو اجاگر کیاگیا ہے۔ سام سنگ کو اس واقعے پر اپنے ردعمل پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments
0 comment