سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکائونٹ بنالیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکائونٹ بنالیا

ٹک ٹاک وہ ایپ ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہد صدارت کے دوران پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکائونٹ بنالیا

Webdesk

|

2 Jun 2024

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکانٹ بنالیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک وہ ایپ ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہد صدارت کے دوران پابندی لگانے کی کوشش کی تھی۔

مگر اب امریکی صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کا رخ کیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والے صارفین کی حمایت حاصل کر سکیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون کو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نیو جرسی میں ہونے والی الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کی ایک فائٹ میں موجود ہیں۔سابق امریکی صدر کے اس اکانٹ کو لاکھوں افراد نے فالو کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اکانٹ اس وقت بنایا ہے جب بائیڈن کی حکومت کی جانب سے اس پر پابندی لگانی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!