سال 2024 انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے پاکستان کا بدترین سال رہا

سال 2024 انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے پاکستان کا بدترین سال رہا

ملک میں انٹرنیٹ سرگرمیوں کے حوالے سے 2024 کا سال وبال بنا رہا
سال 2024 انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے پاکستان کا بدترین سال رہا

Webdesk

|

1 Jan 2025

کراچی: سال 2024انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے حوالے سے پاکستان کا بدترین سال رہا۔

 کبھی فائر وال سے انٹرنیٹ ٹریفک پر دبائو بڑھا تو کبھی وی پی این کی رجسٹریشن اور سب میرین کیبلز میں فالٹ نے آئی ٹی انڈسٹری،فری لانسرز اور آن لائن سرگرمیوں کو ماند کیے رکھا۔

ملک میں انٹرنیٹ سرگرمیوں کے حوالے سے 2024 کا سال وبال بنا رہا، سب میرین کیبلز میں خرابی کے 4 بڑے واقعات سے ہی صارفین کو 1750کیگا بایٹس فی سیکنڈ انٹرنیٹ کم ملا۔

ریاست مخالف پراپیگنڈا اور غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے نصب فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم  نے بھی انٹر نیٹ کو سست رفتار بنائے رکھا تو سال کے آخر میں وی پی این رجسٹریشن کی مہم صارفین کیلئے درد سر بنی رہی۔

 آن لائن بزنس سمیت ڈیجیٹل سرگرمیوں کو شدید دھچکا لگا۔انٹرنیٹ سروس پروائئڈرز کے مطابق انٹر نیٹ کی ایک گھنٹہ بندش 9 لاکھ ڈالر سے زیادہ اور سروس میں ایک دن کے تعطل پر سوا کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوتا ہے۔

صدر وائرلیس انٹرنیٹ پروائیڈرز ایسوسی ایشن شہزاد احمد کے مطابق جتنا انٹرنیٹ بندرہتا ہے اتنی کاسٹ پلے سے ادا کرنی پڑتی ہے کیونکہ آپکی اس کے اوپر ریونیو جنریٹ نہیں ہورہی ہوتی کیونکہ پیمنٹ تو انہوں نے شروع میں کر دی ہوتی ہے پھر آپ وہ آہستہ آہستہ صارفین سے وصول کرتے ہیں۔

سابق چیئرمین آئی ٹی ٹاسک فورس و چیئرمین پاشا سید احمد نے کہا کہ ہر سال ایک ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کم کر رہے ہیں۔

2021میں ایکسپورٹ گروتھ 47فیصد تھی اس سال 24فیصد رہی، ہماری گروتھ میں تین فیکٹرز ہیں ایز آف ڈوئنگ بزنس، کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس، کنٹری امیج ان تینوں ایریازمیں سب سے بڑا نقصان پہنچایا ہے ہمارے انٹرنیٹ کے مسائل اور وی پی اینز کے مسائل نے پہنچایا ہے۔

صورتحال کی بہتری کیلئے ایک طرف وزارت آئی ٹی اضافی اسپیکٹرم کی فراہمی،فائیو جی ٹیکنالوجی اور اسپیس انٹرنیٹ پر کام کرنے کی دعویدار ہے تو دوسری جانب ماہرین دستیاب اسپیکٹرم کی رفتار پر ہی بڑے سوالات اٹھا رہے ہیں۔

ماہر ٹیلی کام امور افتخار پرویز کے مطابق پاکستان میں اس وقت اسپیکٹرم جتنا آپریٹرز کے پاس موجود ہے وہ دنیا میں تو کم ہے ہی ہمارے ریجن میں سب سے زیادہ کم ہے۔

فیصد ٹاور فائبر سے کنیکٹڈ ہیں باقی 85 فیصد مائیکرو ویو سے جڑے ہیں جب زیادہ ٹریفک بڑھتی ہے تو انکی چوکنگ ہوجاتی ہے فائبر اور اسکے استعمال پر بھی ٹیکس زیادہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!