سورج پر آنے والے طوفان کے اثرات زمین پر نمودار، پاکستان کو کیا نقصان ہوگا؟

سورج پر آنے والے طوفان کے اثرات زمین پر نمودار، پاکستان کو کیا نقصان ہوگا؟

سپارکو نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
سورج پر آنے والے طوفان کے اثرات زمین پر نمودار، پاکستان کو کیا نقصان ہوگا؟

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

سپارکو نے سورج پر آنے والے طاقت ور طوفان اور اس کے اثرات کے حوالے سے اپنا بیان جاری کر کے صورت حال واضح کردی۔

تفصیلات کے مطابق سورج پر آنے والے طوفان کے اثرات دنیا کے مختلف ممالک میں آسمانوں پر نظر آئے اور رنگ برنگی روشنی نظر  آئی۔

صارفین نے رات کے وقت آسمان پر بدلتے ہوئے رنگوں کی تصاویر بھی سماجی رابطے کی سائٹس پر شیئر کیں۔

اس حوالے سے سپارکو نے کہا ہے کہ  گزشتہ 21 برسوں میں اب تک کا سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان زمین سے ٹکرایا تاہم پاکستان میں اس کے کسی قسم کے اثرات نمودار نہیں ہوئے۔

ڈائریکٹر سپارکو محمد ایاز امین نے زمین سے ٹکرانے والے شمسی طوفان پر میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا کہ 10 مئی کو امریکا اور ملحقہ علاقوں میں رنگین روشنی دیکھی گئی جو شمسی طوفان کا شاخسانہ تھی۔

اس شمسی طوفان کے اثرات کو اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقناطیسی طوفان کے اثرات کی سپارکو میں نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس روشنی کو ارورا کہتے ہیں، جو کمیونی کیشن آلات کو متاثر کرتا ہے، سپارکو نے جب اس کو ریکارڈ کیا تو اس کی شدت بہت اوپر جاچکی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!