سوشل میڈیا بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو بحال کیا جائے، حکم
ویب ڈیسک
|
23 Feb 2024
سندھ ہائیکورٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا بندش سے متعلق درخواست کا 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو 5 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔
عدالت نےسماجی ویب سائٹ بندش سےمتعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پرعمل درآمد سےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے آزادری اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی میں صارفین کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے، حکومت اور پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا بندش کی کوئی وجہ یا تصدیق نہیں کی گئی۔
Comments
0 comment