سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو ایک ہفتے میں 1 کروڑ سے زائد نئے صارفین مل گئے
Webdesk
|
8 Dec 2023
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) کہ چیف ایگزیکیٹو آفیسر نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ دسمبر کے 7 دنوں میں ایک کروڑ نئے صارفین نے ایکس کو جوائن کیا ہے۔
اولنڈا یارکارینو نے بتایا کہ صرف دسمبر 2023 کے پہلے ایک ہفتے میں 1 کروڑ نئے لوگوں کا پلیٹ فارم کو جوائن کرنا اس بات کی غمازی ہے کہ صارفین ہم پر اعتماد کررہے ہیں۔
اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایکس پر معروف برانڈز نے اپنی تشہیری مہم بھی روک دی ہے جس کی بنیاد پر ریوینیو میں 75 ملین ڈالر کی کمی ہوسکتی ہے۔
واضح ہے کہ دنیا کی ارب پتی شخصیت کے طور پر شناخت رکھنے والے اسٹار لنک کمپنی کے مالک ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ایکس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 540 ملین ہے۔
مسک نے ان مشتہرین پر لعنت بھیجی جو ایک ایسے صارف سے اتفاق کرنے کے بعد پلیٹ فارم سے بھاگ گئے جس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہودی سفید فام لوگوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔
واچ ڈاگ گروپ میڈیا میٹرز کی ایک رپورٹ میں بڑی کمپنیوں کے اشتہارات X پوسٹوں کے ساتھ ملے، جو نازی ازم کی حمایت کرتے تھے۔ پلیٹ فارم نے نومبر کے آخر میں میڈیا میٹرس کے خلاف ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔
Comments
0 comment