سوشل میڈیا سائٹ ایکس نے یوٹیوب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی؟

سوشل میڈیا سائٹ ایکس نے یوٹیوب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی؟

ایکس کے بانی نے معروف سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے بعد اب ایکس ٹی وی بھی متعارف کرا دیا ہے
سوشل میڈیا سائٹ ایکس نے یوٹیوب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی؟

Webdesk

|

5 Sep 2024

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے بانی ایلون مسک نے صارفین کو خوشخبری سنادی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس کے بانی نے معروف سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے بعد اب ایکس ٹی وی بھی متعارف کرا دیا ہے اور حال ہی میں ایکس ٹی وی کے بیٹا ورژن کو سوشل میڈیا پر پبلک کر دیا ہے۔

اب اس نئے فیچر کے ساتھ ایکس کے صارفین کسی اور ایپ پر جائے بغیر اسی ایپ کے اندر ہی فلمیں، ڈرامے، ڈاکومینٹریز سمیت لائیو نشریات دیکھ سکیں گے۔

یہ ایل جی، ایمازون فائر ٹی وی اور گوگل ٹی وی پر بھی دستیاب ہو گا۔ایکس ٹی وی کا بیٹا ورژن Android ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام ایکس کو ایوری تھنگ ایپ میں بدلنے کے خواب کی جانب سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!