ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر سماعت

ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر سماعت

کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی، متعلقہ حکام سے جواب طلب
ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک

|

21 Jun 2024

سوشل میڈیا کی مشہور ویڈیو شیئرنگ سائٹ ٹک ٹاک پر بندش کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کے حوالے سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کو پاکستان میں بند کیا جائے۔

درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اس میں ہم نے پی ٹی اے کو نوٹس کیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو نوٹس نہیں بھیجا گیا۔ 

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ تمام ٹک ٹاک میٹریل سے ناراض ہیں؟ اس پر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جو توہین آمیز مواد ہے کم سے کم اُس پر ہی پابندی لگائی جائے۔ 

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست مین دوسرے نمبر پر ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے لوگوں کو اور کوئی کام نہیں کیا وہ فارغ بیٹھے ہوتے ہیں۔ 

پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!