ٹرمپ نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے
5 اپریل سے امریکہ پہنچنے والی یا گوداموں سے نکالی جانے والی مخصوص الیکٹرانک مصنوعات پر ٹیرف لاگو نہیں ہوگا۔

Webdesk
|
13 Apr 2025
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے الیکٹرانکس مصنوعات کی درآمدات پر عائد مجوزہ ٹیرف سے یوٹرن لیتے ہوئے ان مصنوعات کو جوابی محصولات سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی متعدد الیکٹرانک مصنوعات کو حالیہ جوابی محصولات (ریسی پروکل ٹیرف)سے استثنی دے دیا ہے۔
جس کے مطابق 5 اپریل سے امریکہ پہنچنے والی یا گوداموں سے نکالی جانے والی مخصوص الیکٹرانک مصنوعات پر ٹیرف لاگو نہیں ہوگا۔
ٹیرف سے مستثنی مصنوعات میں شامل ہیں، سمارٹ فونز، کمپیوٹر مانیٹرز، مختلف الیکٹرانک پرزہ جات، ہارڈ ڈرائیوز، لیپ ٹاپس اور کمپیوٹر آلات۔
Comments
0 comment