واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک سروسز متاثر

ویب ڈیسک
|
12 Apr 2025
لاہور: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سمیت میٹا کی زیر ملکیت ایپس کے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو پیغامات کی ترسیل میں شدید تاخیر کا شکار ہے جبکہ گروپ چیٹس میں میسجز، تصاویر اور ویڈیوز بھی سینڈ نہیں ہورہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں دشواری کا سامنا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام کے کچھ صارفین نے بھی اسی طرح کے مسائل رپورٹ کیے۔
پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، بھارت، متحدہ عرب امارات اور دیگر کئی ممالک کے صارفین نے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کی شکایات درج کرائی ہیں۔
اب تک کمپنی کی جانب سے اس وسیع پیمانے کے خلل کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم، نیٹ ورک ماہرین کا خیال ہے کہ یہ میٹا کے سرورز سے متعلق تکنیکی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
- صارفین نے ٹوئٹر (ایکس) پر #WhatsAppDown اور #MetaOutage کے ہیش ٹیگز کے تحت اپنی شکایات کا اظہار کیا۔ کچھ کاروباری افراد نے اس خلل کی وجہ سے اپنے روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ کی شکایت کی
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی واٹس ایپ اور دیگر میٹا پلیٹ فارمز پر اسی قسم کے وسیع پیمانے کے خلل کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھی۔
ماہرین صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ تکنیکی مسائل کے حل تک متبادل مواصلاتی ذرائع کا استعمال کریں۔ اس خلل کے حل کے لیے میٹا کی جانب سے جلد از جلد اپ ڈیٹ کی توقع کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment