آئی فون 16 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟ جانیے

آئی فون 16 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟ جانیے

پاکستان میں ٹیکسز ملا کر یہ قیمت تقریبا 6 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی
آئی فون 16 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2024

ایپل کی جانب سے اپنے نئے موبائل فون کے ماڈل آئی فون 16 کی سیریز اور دیگر مصنوعات آج متعارف کرائی جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق آئی فون کی جانب سے چار ماڈل آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرومیکس متعارف کرایا جائے گا۔

پہلی بار ایپل کی جانب سے اپنے فونز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق آئی فون 16 کی کمپنی قیمت 779 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 2 لاکھ 23 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

اسی طرح آئی فون 16 پلس کی قیمت $899، تقریباً 251,000 روپے ہوگی۔

آئی فون 16 پرو کی قیمت $1,099 سے شروع ہوگی، جو کہ 307,000 روپے کے قریب بنتی ہے جبکہ آئی فون 16 پرمیکس کی قیمت 1199 امریکی ڈالر مقرر کیے جانے کا امکان ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 353,000 روپے سے شروع ہوگی۔

مگر پاکستانی صارفین کو حکومت کے نافذ کردہ قانون کی وجہ سے آئی فون منگوانے پر پی ٹی اے کو اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

مذکورہ قیمتیں امریکی مارکیٹ کے لیے ہیں تاہم پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسوں کی وجہ سے قیمتیں کافی زیادہ ہوں گی۔

آئی فون 16 پر پی ٹی اے ٹیکس پاسپورٹ کے ساتھ 107,325 روپے اور CNIC کے ساتھ 130,708 روپے ہوگی جبکہ 

 آئی فون 16 پلس پر PTA ٹیکس پاسپورٹ کے ساتھ 113,075 روپے اور CNIC کے ساتھ 137,033 روپے ہوگا۔

آئی فون 16 پرو پر پی ٹی اے ٹیکس پاسپورٹ کے ساتھ 135,300 روپے اور سی این آئی سی کے ساتھ 161,480 روپے ہوگا، جبکہ آئی فون 16 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس پاسپورٹ کے ساتھ 148,500 روپے اور سی این آئی سی کے ساتھ 176,000 روپے ہوگا۔

پاکستان میں آئی فون 16 سیریز کی قیمت ٹیکس اور مارکیٹ پرائز ملا کر تقریبا 3 لاکھ 39 ہزار روپے سے شروع ہوکر چھ لاکھ روپے تک جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!