ایک گھنٹے انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو 25 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2024
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) نے متنبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں مسلسل رکاوٹیں ملک کے تیزی سے ترقی کرنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے شعبے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
پاشا کے صدر سجاد مصطفیٰ سید نے کہا ’’ایک گھنٹے کی بندش سے IT سیکٹر کو $910,000 کا نقصان ہوتا ہے،"۔ جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 25 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس وقت، 99 فیصد آئی ٹی صنعتیں انٹرنیٹ کی رفتار سست یا نہ ہونے کی وجہ سے کنیکٹیویٹی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، جو براہ راست پیداواری صلاحیت کو متاثر کر رہی ہے۔ "
دوسری جانب انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آئی) نے ایک سیل بنایا تھا جس کا مقصد آئی ٹی انڈسٹری کی شکایات کا ازالہ کرنا تھا تاہم گھریلو صارفین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
Comments
0 comment