ایک واٹس ایپ پر دو الگ اکاؤنٹ استعمال کرنے کا طریقہ

ایک واٹس ایپ پر دو الگ اکاؤنٹ استعمال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ نے سہولت دے کر صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا
ایک واٹس ایپ پر دو الگ اکاؤنٹ استعمال کرنے کا طریقہ

Webdesk

|

15 Feb 2024

پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک ہی ایپلی کیشن پر دو مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس چلانے کا فیچر پیش کردیا۔

کمپنی نے گزشتہ برس آف فیچر کا خیال پیش کیا اور پھر اگست میں آزمائش شروع کی تھی جس کے بعد اب اسے مرحلہ وار متعارف کروایا جارہا ہے۔

فیچر کے تحت کوئی بھی صارف ایک ہی ایپلیکشن پر دو علیحدہ علیحدہ نمبروں کے واٹس ایپ اکاونٹ بناکر استعمال کرسکے گا۔

تاہم اب کمپنی نے مذکورہ فیچر کے تحت صرف دو مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس ایک ہی ایپلی کیشن میں چلانے کا فیچر پیش کردیا۔

اس فیچر کو امریکا، برازیل، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں پیش کردیا گیا ہے، جس کو صارفین پسند کررہے ہیں اور اپنی دیرینہ خواہش پوری ہونے پر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔

ایپ پر دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانے کے لیے صارف کو پہلی بار اپنے مرکزی اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹس کو کلک کرکے نیا اکاؤنٹ شامل کرنا ہوگا۔

نیا فیچر فوری طور پر صرف واٹس ایپ موبائل میں پیش کیا گیا ہے، اسے تاحال واٹس ایپ بزنس میں متعارف نہیں کرایا گیا اور فوری طور پر صارفین ڈیسک ٹاپ بھی ایک ہی ایپلی کیشن میں دونوں اکاؤنٹس نہیں دیکھ سکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!