یکم جنوری 2025، آج سے کن موبائلوں پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ جانیے
Webdesk
|
1 Jan 2025
پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروس آج یکم جنوری 2025 سے مخصوص موبائل ڈیوائسز پر بند ہوگئی۔
واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ کے مطابق پرانے اینڈرائیڈ سسٹم اور آئی او ایس کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم پر یکم جنوری سے سروس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرانے اینڈرائیڈ ورژن والے فون اور آئی او ایس کٹ کیٹ لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ہیں۔
سروس روکنے کے فیصلے کا مقصد سیکیورٹی اور ایپ کی فعالیت کو بہتر بنانا ہے۔ بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ جدید سہولیات جیسے انکرپشن اپ ڈیٹس، ملٹی ڈیوائس سپورٹ، نئے ویڈیو کالنگ اور اے آئی فیچرز وغیرہ جیسی مسلسل بہتری کے لیے جدید موبائل سسٹم کی ضرورت ہے۔
بلاگ پوسٹ کے مطابق ان ڈیوائسز پر بغیر سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ایپ کی فعالیت میں کمی اور سائبر حملوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
واٹس ایپ درج ذیل ڈیوائسز پر کام نہیں کرے گا
سام سنگ: گیلکسی S3، گیلکسی نوٹ 2، گیلکسی ایس 3، گیلکسی S4 مِنی
موٹرولا: موٹو G (فرسٹ جینریشن)، ریزر HD، موٹو E 2014
ایچ ٹی سی: ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500، ڈیزائر 601
ایل جی: اوپٹمسG، نیگزس 4، G2 مِنی، ایل 90
سونی: ایکسپیریا Z، ایکسپیریا SP، ایکسپیریا T، ایکسپیریا V
اس کے علاوہ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں 15.1 واٹس ایپ ورژن موجود ہے وہ بھی نہیں چلے گا۔
آئی فون کے کن ماڈلز پر سروس نہیں چلے گی؟
آئی فون 5S، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس صارفین کو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپنے فون کو اپ گریڈ کرنے یا پھر اپنے آئی فون کو نئے آئی او ایس پر منتقل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اس کے علاوہ پرانے ماڈلز پر واٹس ایپ کی سروسز دستیاب نہیں ہوں گی اور اپ ڈیٹ نہ کرنے پر بھی صارف واٹس ایپ سے محروم ہوجائے گا۔
Comments
0 comment