یکم جنوری 25 سے دنیا بھر میں اے آئی بچوں کی پیدائش، اس نسل کو کیا کہا جائے گا؟

یکم جنوری 25 سے دنیا بھر میں اے آئی بچوں کی پیدائش، اس نسل کو کیا کہا جائے گا؟

الفا نسل کا دور 31 دسمبر کو ختم ہوگیا ہے
یکم جنوری 25 سے دنیا بھر میں اے آئی بچوں کی پیدائش، اس نسل کو کیا کہا جائے گا؟

ویب ڈیسک

|

1 Jan 2025

سال 2010 سے 2024 کے درمیان پیدا ہونے والوں کو الفا کا نام دیا گیا تھا تاہم اب اُن کا دور گزشتہ روز ختم ہوگیا۔

سال 1901 سے ماہرین نے نسلوں کے نام مختص کیے اور اس حساب سے الفا 7ویں نام کی نسل ہے۔ الفا نسل کو دیگر کے مقابلے میں زیادہ اہمیت یوں رہی کہ اُس کے دور میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تیزی سے پروان چڑھا۔

تاہم اب 2025 سے 2039 تک پیدا ہونے والے بچے بیٹا نسل کے کہلائیں گے۔ اور ان کے دور میں روبوٹ، اے آئی، ہر اسمارٹ چیز اور آلات دستیاب ہوں گے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جنریشن بیٹا والے بچوں اے آئی کے حصار میں رہیں گے اور وہ مشقت و محنت کے بجائے ورچوئل تعلیم، طرز زندگی گزاریں گے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے مختصر وقت میں عالمی سطح پر بات چیت کریں گے۔

پیشین گوئیاں بتاتی ہیں کہ اس نسل کے بچے اپنے تکنیکی ماحول کی وجہ سے متجسس، جامع اور انتہائی موافقت پذیر ہوں گے۔

Gen Beta کے بعد، جنریشن گاما (2040–2054) سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک اور بھی زیادہ ترقی یافتہ، پائیدار، اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے معاشرے میں رہیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!