ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے والد پر سنگین الزامات

ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے والد پر سنگین الزامات

ایلون مسک کی 20 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے کہا ہے کہ والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔
ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کے والد پر سنگین الزامات

Webdesk

|

28 Jul 2024

واشنگٹن : مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے ان پر سنگین الزامات لگادیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی 20 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے کہا ہے کہ والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔

اپنے پہلے انٹرویو میں ویوین جینا ولسن نے بتایا کہ ان کے والد بچپن میں میرے نسوانی رویے کی وجہ سے ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اپنانے کیلئے دبائو ڈالتے تھے۔

ویوین نے کہا کہ ایلون مسک نے اپنے حالیہ بیانات میں مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جس کا میں جواب دینا چاہتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں کچھ نہیں کہوں گی اور سب کچھ ایسے ہی چھوڑ دوں گی مگر میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والی۔

ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی لڑکی نہیں ہے اور ووک مائنڈ وائرس نے ان کے بیٹے کو ماردیا ہے، اور انہیں ٹرانسجینڈر کے علاج کے بارے میں دھوکے میں رکھا گیا تھا۔

 اس حوالے سے ویوین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے ان کے علاج کی منظوری جان بوجھ کر دی تھی اور انہیں کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔

ویوین جینا ولسن نے یہ بھی کہا کہ ایلون مسک غیر ذمہ دار والد تھے جو شاذ و نادر ہی ان کی زندگی میں موجود ہوتے تھے اور جب ہوتے بھی تھے تو مجھے اپنے نسوانی رویے پر ان کی جانب سے برہمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!