ایندھن اور بیٹری سے چلنے والی گاڑی پاکستان میں متعارف

ویب ڈیسک
|
26 Jul 2025
میگا موٹر کمپنی نے پاکستان میں جدید ترین الیکٹرک وہیکل BYD شارک 6 متعارف کرادی: ٹیکنالوجی اور کارکردگی کا نیا معیار
کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے، میگا موٹر کمپنی (MMC) نے BYD کی جدید ترین پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ، BYD Shark 6، ملک میں متعارف کرادی ہے۔ یہ گاڑی پاکستان کی مارکیٹ میں متعارف ہونے والی سب سے بڑی، تیز ترین اور طاقتور خصوصیات کی حامل PHEV (پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) ہے، جو مقامی آٹو انڈسٹری میں ایک نئی جہت متعارف کرا رہی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی اور بے مثال کارکردگی:
BYD Shark 6 گاڑی BYD کی دو دہائیوں کی مسلسل جدت اور تحقیق و ترقی کا ثمر ہے، جس میں Dual Mode Super Hybrid Off-Road (DMO) ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی جدید الیکٹرک صلاحیتوں کو شاندار آف روڈ کارکردگی سے جوڑتی ہے، جس سے گاڑی مٹی، برف اور ریت جیسے مختلف زمینی حالات میں بھی بہترین سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
کارکردگی کے لحاظ سے، شارک 6 محض 5.7 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔ اس میں 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن، 60 لیٹر کا فیول ٹینک اور دو الیکٹرک موٹرز شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 436 ہارس پاور اور 650 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہیں۔ اس کی مجموعی ڈرائیونگ رینج 800 کلومیٹر ہے، جس میں بجلی سے چلنے پر کارکردگی میں کسی کمی کے بغیر 100 کلومیٹر مکمل الیکٹرک رینج (NEDC) کا فاصلہ شامل ہے۔
حفاظت اور عملی افادیت:
گاڑی کا Cell-to-Chassis بیٹری سسٹم سخت راستوں پر بھی حفاظت یقینی بناتا ہے، جبکہ اس کا مضبوط سسپنشن نظام ہر سفر کو آرام دہ بناتا ہے۔ مزید یہ کہ اس میں (Vehicle-to-Load (V2L فیچر بھی ہے، جس سے گاڑی ایک موبائل پاور اسٹیشن بن جاتی ہے اور اسے کیمپنگ ٹرپس، ہنگامی صورتحال یا کسی ٹول کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ خصوصیت گاڑی کو محض ایک نقل و حمل کے ذریعے سے کہیں زیادہ بنا دیتی ہے۔
ماحولیاتی پائیداری اور معاشی کفایت شعاری:
BYD Shark 6 اپنے الیکٹرک فرسٹ ڈیزائن کی بدولت ٹیل پائپ سے کاربن کے اخراج میں 62 فیصد تک کمی (بحوالہ: یو ایس انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (USEPA)) لاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ گاڑی حیران کن طور پر 50 کلومیٹر فی لیٹر تک کی فیول ایوریج دیتی ہے (مشترکہ فیول کا استعمال – SOC 100-25 کلومیٹر فی لیٹر)، جو اسے ماحولیاتی پائیداری اور معاشی کفایت شعاری دونوں اعتبار سے ایک شاندار انتخاب بناتی ہے۔
آرام و آسائش اور ذہین خصوصیات:
BYD Shark 6 اپنے کشادہ اندرونی حصے، آرام دہ نشستوں اور اعلیٰ معیار کی فنشنگ کے ساتھ PHEV پک اپ کیٹیگری میں آرام و آسائش کا نیا معیار قائم کرتی ہے۔ اس میں وائس کمانڈ سے کنٹرول ہونے والا کاک پٹ، ذہین بریکنگ سسٹم، اور دیگر معاون ڈرائیونگ سہولیات موجود ہیں جو اسمارٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نیا معیار قائم کرتی ہیں۔
مستقبل کا روڈ میپ:
BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے اس موقع پر کہا کہ "ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ پک اپ متعارف کروا رہے ہیں۔ دو دہائیوں کی مسلسل جدت اور تحقیق و ترقی کے باعث BYD نے PHEV ٹیکنالوجی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔"
حبکو کے سی ای او کامران کمال نے صارفین کو آرام دہ اور قابل رسائی سفر کی سہولت دینے کے لیے PHEV گاڑیوں کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ حبکو گرین نے ملک بھر میں ایک مضبوط چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لیے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ان کا ہدف ہے کہ اگلے سال کے اختتام تک لاہور-اسلام آباد موٹر وے پر ہر 200 کلومیٹر کے فاصلے پر چارجنگ اسٹیشن نصب کیا جائے۔
یہ گاڑی نہ صرف صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اور کارکردگی فراہم کرتی ہے بلکہ ماحول دوست نقل و حمل کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔
Comments
0 comment