11 hours ago
یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی کے پیڈ ورژن تک مفت میں رسائی دے دی

ویب ڈیسک
|
20 Sep 2025
لندن: دنیا کی معتبر ترین تعلیمی درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا اور اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کے خصوصی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی ایجو (ChatGPT Edu) تک بلا معاوضہ رسائی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
اس اقدام کے بعد آکسفورڈ برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے اپنے تعلیمی حلقوں کو یہ سہولت دی ہے۔
یونیورسٹی کے مطابق یہ پلیٹ فارم صرف طلبا اور فیکلٹی کے لیے مخصوص ہوگا، جس میں سخت ڈیٹا پرائیویسی ضوابط لاگو کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی مقاصد کو محفوظ ماحول میں فروغ دیا جا سکے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر برائے ڈیجیٹل، این ٹریفتن کے مطابق طلبا اور اسٹاف پہلے ہی بڑے پیمانے پر جنریٹیو اے آئی ٹولز استعمال کر رہے ہیں۔
ان کے بقول، یونیورسٹی کا مقصد ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کو تعلیمی ماحول میں ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے اور تحقیق و سیکھنے کے نئے راستے کھلیں۔
Comments
0 comment