4 hours ago
20 سالہ لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
Webdesk
|
25 Mar 2026
کراچی : کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے کم عمر مغویہ کو بازیاب کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
رپورٹ کے مطابق کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی کے مطابق20 سالہ مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتا ہوگئی تھی، واقعہ کا مقدمہ بلدیہ ٹاؤن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
انسپکٹر سروان جام ساقی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر مغویہ کو بازیاب کرایا اور اس کی نشاندھی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انھوں نے بتایاکہ گرفتار ملزم کی شناخت شعیب ولد تاج محمد کے نام سے کی گئی ہے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتارملزم نے مغویہ کو اسنیب چیٹ کے ذریعے جھانسہ دے کر جال میں پھنسایا۔
گرفتار ملزم ایک بنگلے پر ڈرائیور ہے جس نے چالاکی سے گاڑیوں اور بنگلے کی تصویریں بھیج کر خود کو بزنس میں ظاہر کیا، گرفتار ملزم نے مغویہ کو سنہری مستقبل کے خواب دکھا کر دھوکے سے ساتھ لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ابتدائی طبی معائنے سے مغویہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Comments
0 comment