1 hour ago
4 اور 5 جولائی کو کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
Webdesk
|
3 Jul 2026
شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 4 اور 5 جولائی کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ خان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
Comments
0 comment