عید کا لباس سلائی کرنے سے انکار پر درزی کا قتل

عید کا لباس سلائی کرنے سے انکار پر درزی کا قتل

مدثر کے نام سے ملزم نے عید کے کپڑے سلائی کرنے سے انکار کرنے پر درزیوں پر فائرنگ کردی۔حملے کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔
عید کا لباس سلائی کرنے سے انکار پر درزی کا قتل

Webdesk

|

11 Mar 2025

اٹک: پنجاب کے شہر اٹک میں عید کے کپڑے سلائی کرنے سے انکار پر گولی لگنے سے ایک درزی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مدثر کے نام سے ملزم نے عید کے کپڑے سلائی کرنے سے انکار کرنے پر درزیوں پر فائرنگ کردی۔حملے کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے تصدیق کی کہ فائرنگ کا بنیادی ہدف ساجد تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرا درزی احسان شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے ساجد کی لاش اور زخمی درزی کو اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے 29 دن مکمل ہونے کے بعد پاکستان بھر میں عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ بروز اتوار کی شام نظر آنے کا امکان ہے بشرطیکہ موسم صاف رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!