عید کی خریداری کیلیے بازار آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

عید کی خریداری کیلیے بازار آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور کے علاقے گڑہی شاہو میں یہ واقعہ پیش آیا
عید کی خریداری کیلیے بازار آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

لاہور: گڑھی شاہو بازار میں ایک رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو ہراساں کرنے اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  

تفصیلات کے مطابق، خاتون شاپنگ کے لیے بازار گئی ہوئی تھیں کہ ڈرائیور شہزاد نے ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ موقع ملتے ہی اس نے زبردستی انہیں رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے چیخ و پکار کرتے ہوئے قریبی پولیس اہلکاروں کو مدد کے لیے بلایا۔  

پولیس نے واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ایسے واقعات میں سخت کارروائی کی جاتی ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔  

عوامی حلقوں نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!