کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں بخشیں گے: فیلڈ مارشل
Webdesk
|
4 Feb 2026
راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں، کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں بخشیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور داخلی سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
اُن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا، تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں۔فیلڈ مارشل نے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین کیا۔
فیلڈ مارشل اور وزیراعلی بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور فوج، ایف سی اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیرکی آمد پر کورکمانڈرکوئٹہ نے استقبال کیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 3 دنوں سے جاری دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں پاک فوج نے فتنہ ہندوستان کے 197 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا۔
Comments
0 comment