سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا معاملہ التوا کا شکار
ٹی او آرز کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن کے لئے جج کی نامزدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Webdesk
|
4 Feb 2026
کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا معاملہ التوا کا شکار ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کو تاحال سندھ حکومت کی جانب سے ٹی او آرز موصول نہیں ہوئے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے لئے جج کی نامزدگی کے لیے ٹی او آرز طلب کیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ٹی او آرز کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن کے لئے جج کی نامزدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments
0 comment