بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ ون مکمل، 216 دہشت گرد ہلاک

2 hours ago

بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ ون مکمل، 216 دہشت گرد ہلاک

حملوں میں 36 شہری اور 22 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر
بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ ون مکمل، 216 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2026

پاک فوج نے بلوچستان میں جاری سیکیورٹی آپریشن ردالفتنہ ون کی تکمیل کا اعلان کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے مختلف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 216 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور دہشتگردوں کی قیادت کے ساتھ ساتھ ان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام بھی مؤثر طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

فوج کے مطابق فتنہ الہندوستان کی جانب سے صوبے میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔ 

کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں غیر ملکی اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور جدید آلات برآمد ہوئے، جنہیں موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تحقیقات میں اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے لاجسٹک اور سہولت کاری کی مدد حاصل تھی۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 36 بے گناہ شہری شہید ہوئے، جبکہ ملک کے دفاع میں 22 سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!