3 hours ago
عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان
کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
20 May 2026
حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 26 مئی سے 28 مئی تک 3 روز عام تعطیلات ہوں گی۔
اعلان کے مطابق تعطیلات منگل سے جمعرات تک جاری رہیں گی، جس کے باعث مختلف اداروں اور دفاتر میں کام بند رہے گا جبکہ شہریوں کو عید کی مناسبت سے وسط ہفتہ تعطیلات میسر آئیں گی۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے عید کی تیاریوں اور سفری منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں قربانی، مذہبی اجتماعات اور خاندانی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔
Comments
0 comment