بہن کے نہ ماننے پر بیوی نے بھائیوں کے ساتھ ملکر شوہر کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

بہن کے نہ ماننے پر بیوی نے بھائیوں کے ساتھ ملکر شوہر کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

وہاڑی کا عمران نامی شخص وٹہ سٹہ شادی کی بھینٹ چڑھ گیا
بہن کے نہ ماننے پر بیوی نے بھائیوں کے ساتھ ملکر شوہر کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

30 Jul 2024

پنجاب کے علاقے وہاڑی میں بیوی نے بھائیوں کے ساتھ ملکر شوہر کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ڈسکہ کے ضلع وہاڑی میں وٹہ سٹہ کی شادی کرنے والے عمران کو بیوی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر تشدد اور کرنٹ کے جھٹکے لگا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عمران کی گجر کلہ کے گلو بٹ کی بہن نیلم کے ساتھ شادی ہوئی تھی جبکہ عمران کی بہن کی شادی گلوٹ بٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔

گلوبٹ کی بیوی شوہر سے ناراض ہونے کے بعد اپنے گھر پر آئی ہوئی تھی جس کو منانے میں شوہر اور بھابھی ناکام رہیں تو انہوں نے عمران کو ٹاسک دیا تاہم وہ بھی بہن کو واپس بھیجنے میں نام رہا۔

اس پر بیوی نے بھائیوں کے ساتھ ملکر عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اُسے کرنٹ بھی لگایا جس کے نتیجے میں اُس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے متاثرہ اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!