بھانجے کے ساتھ معاشقہ، خاتون نے دبئی پلٹ مسلم شوہر کو عاشق کے ساتھ ملکر بے دردی سے قتل کردیا

بھانجے کے ساتھ معاشقہ، خاتون نے دبئی پلٹ مسلم شوہر کو عاشق کے ساتھ ملکر بے دردی سے قتل کردیا

مقتول چھ سالہ بچی کا باپ اور دبئی میں ملازمت کرتا تھا
بھانجے کے ساتھ معاشقہ، خاتون نے دبئی پلٹ مسلم شوہر کو عاشق کے ساتھ ملکر بے دردی سے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2025

بھارت میں بھانجھے کے عشق میں مبتلا ممانی نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے شوہر اور چھ سالہ بچی کے باپ کو قتل کردیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع دیوریا کے گاؤں بھتولی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 

دبئی سے واپس آئے ایک شخص کو اس کی بیوی اور اس کے عاشق نے مشترکہ طور پر قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے بیگ میں بھری اور پھر اسے کھیتوں میں پھینک آئے۔

مقتول نوشاد احمد (38 سال) دبئی میں ملازمت کرتے تھے اور کچھ دن قبل ہی گاؤں واپس آئے تھے۔ اتوار کی صبح ایک کسان کو کھیت میں خون سے لت پت ٹرالی بیگ ملا، جس میں انسانی اعضا موجود تھے۔  

پولیس نے بیگ پر موجود ایئرپورٹ بارکوڈ کی مدد سے نوشاد کی شناخت کی۔  

پولیس کے گھر پہنچنے پر بیوی راجیہ نے نوشاد کی گمشدگی کا ڈرامہ کیا تاہم گھر سے خون کے دھبے اور ایک اور خونی بیگ ملنے کے بعد پولیس کو شک ہوا۔  

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ راجیہ کا اپنے بھانجے رمان کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔  

راجیہ نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے عاشق رمان کے ساتھ مل کر نوشاد کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ ان کے تعلق میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ 

دونوں ملزمان نے لاش کے ٹکڑے کر کے اسے گھر سے 55 کلومیٹر دور کھیت میں پھینک دیا تھا۔

نوشاد کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے راجیہ کو ایک سال پہلے بھی معاف کر دیا تھا، لیکن اس نے پورے خاندان کو تباہ کر دیا۔ نوشاد اپنے پیچھے 6 سالہ بیٹی عطیفہ کو یتیم چھوڑ گئے ہیں۔  

- پولیس نے ملزم رمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ فارنزک ٹیم نے گھر سے مزید شواہد اکٹھے کیے ہیں جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!