بھارت نے دریائے جہلم میں بڑا ریلہ چھوڑ دیا، ایمرجنسی نافذ

بھارت نے دریائے جہلم میں بڑا ریلہ چھوڑ دیا، ایمرجنسی نافذ

دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جبکہ سطح معمول سے 7 سے 8 فٹ بلند ہوگئی
بھارت نے دریائے جہلم میں بڑا ریلہ چھوڑ دیا، ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب پاکستان کے خلاف آبی جارحیت شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بعد آبی جارحیت دکھاتے ہوئے دریائے جہلم میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑ دیا۔

پانی چھوڑنےسے دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جبکہ سطح معمول سے 7 سے 8 فٹ بلند ہوگئی۔

انتظامیہ نے سیلاب کے پیش نظر لوگوں کو دریا کے کناروں سے دور رہنے کا الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ مظفر آباد سمیت دیگر دریا سے ملحقہ علاقوں میں آبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب پانی چھوڑنے سےثابت ہو گیا کہ مودی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، مودی حکومت کے پانی بند کرنے کے دعوے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!