بھارتی فوج کی درندگی، تھر پارکر میں فائرنگ کر کے بکریوں کو مار ڈالا

بھارتی فوج کی درندگی، تھر پارکر میں فائرنگ کر کے بکریوں کو مار ڈالا

گورنر سندھ کی واقعے کی شدید مذمت
بھارتی فوج کی درندگی، تھر پارکر میں فائرنگ کر کے بکریوں کو مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

6 Oct 2025

بھارتی فوج کی جانب سے ایک افسوسناک اور غیر انسانی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سرحدی گاؤں سنورانی کے قریب سرحد پار کرنے پر بھارتی فورسز نے 8 بکریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ 54 کے پاؤں توڑ دیے۔

عینی شاہدین کے مطابق، معمول کے مطابق ایسے واقعات میں جانوروں کو واپس کر دیا جاتا ہے، تاہم اس بار بھارتی فورسز نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے بے زبان جانوروں پر تشدد کیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کے ہاتھوں آپریشن بنیان مرصوص میں ہوئی ناکامی کے ردعمل کے طور پر کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی فورسز کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں پر ظلم انسانیت اور امن کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ رویہ خطے میں تناؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کسانوں کے لیے نئی بکریاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’بے زبان جانوروں پر ظلم انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی عمل ہے۔ ہم متاثرہ کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔‘‘

گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمی بکریوں کا فوری علاج کیا جائے اور متاثرہ مالکان کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے، جسے عالمی سطح پر بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!