قومی ٹیم میں تبدیلیوں پر شعیب اختر کا اہم بیان سامنے آگیا

قومی ٹیم میں تبدیلیوں پر شعیب اختر کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس ہے
قومی ٹیم میں تبدیلیوں پر شعیب اختر کا اہم بیان سامنے آگیا

Webdesk

|

8 Sep 2026

لاہور: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسکواڈ کو تبدیل کرکے نوجوان اور ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

شعیب اختر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) موجودہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس ہے اور اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں صرف شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف کے کیریئر کو بچانا چاہتا ہوں کیونکہ تینوں کھلاڑیوں میں پاکستان ٹیم کو بہت کچھ دینے کی صلاحیت ہے۔

 شعیب اختر نے اپنی فہرست میں بابر اعظم کو شامل نہیں کیا جو اس وقت ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں صرف 8 اور 6 رنز بنا سکے جس کے بعد تیسرے ٹیسٹ میں ان پر کارکردگی کا دبا بڑھ گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!