بجلی صارفین پر مزید 40 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی صارفین پر مزید 40 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

نیپرا میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع
بجلی صارفین پر مزید 40 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2024

بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے صارفین پر مزید 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیبرا میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست دائر کردی، جس میں ایک ماہ کیلیے قیمت میں اضافے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،

سی پی پی اےنے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا ہوئی جبکہ مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔ درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!