18 hours ago
برطانیہ میں 10 سالہ پاکستانی نژاد بچی کا قتل، سوتیلی ماں اور باپ مجرم نکلے
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
برطانوی عدالت نے 10 سالہ معصوم بچی سارہ قتل کیس میں سوتیلی ماں اور باپ کو مجرم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سارہ نامی دس سالہ بچی کی لاش گزشتہ سال اگست میں گھر سے برآمد ہوئی تھی جس پر والد نے سرے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
پولیس نے گھر سے لاش برآمد کر کے اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا اور پھر اس دوران سوتیلی ماں اپنے دیگر بچوں کے ساتھ پاکستان فرار ہوگئی تھی۔
ایک ماہ بعد جب معاملہ ٹھنڈا ہوا تو ماں واپس لندن پہنچی جس پر گٹ وے ایئرپورٹ سے پولیس نے اُسے گرفتار کر کے تفتیش کی۔ دوران تفتیش ملزمہ نے کہا کہ سارہ کی شرارتوں سے تنگ آکر اُس نے اپنے شوہر یعنی متوفیہ کے والد کی رضامندی سے یہ قتل اٹھایا گیا۔
سارہ شریف کا کیس سنٹرل کریمینل کورٹ میں زیر سماعت تھا پاکستانی نژاد عرفان شریف اور بینش بتول اور انکل فیصل ملک بھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔ فیصل ملک کو قتل ہونے سے نہ روکنے کا مجرم قرار دیا گیا۔
جیولری نے اس قتل کو لرزہ خیز اور دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے، اس کے بعد اگلے مرحلے میں مجرمان کو سزائیں سنائی جائیں گی۔
Comments
0 comment