بوہرہ کمیونٹی کی مجالس، صدر کراچی کا متبادل روٹ پلان، کون سے راستے بند ہوں گے؟

بوہرہ کمیونٹی کی مجالس، صدر کراچی کا متبادل روٹ پلان، کون سے راستے بند ہوں گے؟

بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل طاہری مسجد میں عشرہ پڑھائیں گے
بوہرہ کمیونٹی کی مجالس، صدر کراچی کا متبادل روٹ پلان، کون سے راستے بند ہوں گے؟

ویب ڈیسک

|

7 Jul 2024

کراچی: بوہرہ کمیونٹی کے عاشورہ محرم الحرم کی مجالس طاہری مسجد صدر کراچی میں 7 سے 16 جولائی تک منعقد ہونگی جس کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام میں بوہرہ کمیونٹی کے پیشوا سیدنا مفضل کی دس روز تک مجالس کے دوران کا متبادل ٹریفک تیار کرلیا ہے تاکہ شہریوں اور مجلس میں آنے والوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خصوصی ٹریفک پلان کے مطابق محرم الحرم کی مجالس میں بوہرہ کمیونٹی کثیر تعداد شرکت کرے گی، سیکیورٹی کے پیش نظر مجالس کے دوران ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین روڈ اور میر کرم علی تالپر روڈ ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ 

شرکاء کیلئے پارکنگ کے مقامات سینٹ پال اسکول ، سینٹ پیٹرک چرچ ، سٹی صدر سینٹر اور آرمی پبلک اسکول دیے گئے ہیں ، حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک کو پی پی چورنگی سے صدر دواخانہ کی جانب  جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو پی پی چورنگی سے ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ایم اے جناح روڈ نمائش اور تبت سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ پر ہی چلایا جائے گا، ریگل چوک سے آنے والی ٹریفک کو پریڈی چوک سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ٹریفک کو پریڈی چوک سے  بائیں ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ 

اسی طرح سرور شہید چوک ، ایٹریم مال سے آنے والی ٹریفک کو لکی اسٹار سے طاہری مسجد صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو ریجنٹ پلازہ شارع فیصل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

پلان کے مطابق شارع عراق  پیراڈائز سگنل سے آنے والی ٹریفک کو داؤد پوتہ سگنل ، مرشد بازار  سے بائیں جانب پریڈی چوک سے ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ ایف ٹی سی ، اقبال شہید روڈ سے آنے والی ٹریفک کو لکی اسٹار سے طاہری مسجد صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی  اور گاڑیوں کو ریجنٹ پلازہ شارع فیصل ، سرور شہید روڈ ایٹریم مال کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کوریڈور تھری ، کیپری سگنل ، کنٹونمنٹ چوک ، اور صدر دواخانہ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!