بیمار بچے کیلیے دوا لینے جانے والا پشاور کا شہری پارا چنار میں بے دردی سے قتل
ندیم کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر کے سر کو دھڑ سے جدا کردیا تھا
ویب ڈیسک
|
2 Jan 2025
بیٹے کے لیے دوا لینے کیلیے جانے والے پشاور کے رہائشی ندیم کو پارا چنار میں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پارا چنار نامعلوم افراد نے پشاور کے شہری ندیم کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا اور سر کو دھڑ سے جدا کر کے کہیں پھینک دیا۔
اہلیہ کے مطابق ندیم بیمار بیٹے کیلیے دوا لینے پارا چنار کے علاقے سدہ لوئر کرم گئے جہاں انہیں نامعلوم افراد نے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا۔
بیوہ نے خیبرپختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ، گورنر، متعلقہ حکام اور عدالتوں سے واقعے کا نوٹس لے کر انصاف کی اپیل کی ہے۔
Comments
0 comment