بینکر نے پیسہ جمع کرانے والے شخص کو قتل کر کے 57 لاکھ روپے لوٹ لیے
Webdesk
|
21 Mar 2024
خیبرپختونخوا کے شہر پاراچنار میں بینک ملازم نے شہری کو قتل کر کے 57 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ پاراچنار کے علاقے اسپن خیل بانڈہ میں پیش آیا جہاں متاثرہ شخص کی شناخت محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی جو بیرون ملک مقیم اپنے بھائی کی جانب سے بھیجی گئی رقم جمع کرانے بینک گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بینک کا سیلز مین ابراہیم کو زکوٰۃ کا فارم بنانے کے بہانے اپنے گھر لے آیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ گھر پہنچنے پر بینکر نے ابراہیم پر فائرنگ کر دی جس میں اس کی جان چلی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اس گھناؤنے جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم نے لوٹی ہوئی رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرادی۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment